Roll Number slip - aiou-date-sheet-download

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈیٹ شیٹ یا رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں امتحانات سے پہلے طلبہ کو اپنی Date Sheet  ڈیٹ شیٹاور Roll Number Slip رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری ہوتا ہے۔ بہت سے طلبہ کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اسے کہاں سے اور کیسے حاصل کیا جائے۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو آسان اور مکمل طریقہ بتائیں گے جس سے آپ چند منٹ میں اپنی سلپ یا ڈیٹ شیٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرنا بہت آسان ہے۔ صرف چند مراحل پر عمل کرکے آپ اپنی سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہر طالب علم کو چاہیے کہ امتحان سے ایک یا دو دن پہلے اپنی رول نمبر سلپ ضرور ڈاؤن لوڈ کرے تاکہ امتحان میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈیٹ شیٹ یا رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل کریں۔

1۔ یونیورسٹی کی ویب پورٹل کھولیں

سب سے پہلے اپنے موبائل یا کمپیوٹر میں براوزر کھولیں اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں۔یا  سی ایم ایس پورٹل  کھولیں۔

2۔ Exams یا Roll Number Slip والے سیکشن پر جائیں

Examinations یا Roll Number Slip کے آپشن پر کلک کریں۔

3۔ رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کریں

نیچے Search کے بٹن پر کلک کریں۔ اس کے بعد آپ کی Roll Number Slip اسکرین پر ظاہر ہو جائے گی۔

اب آپ:

  • Download کر سکتے ہیں
  • Print لے سکتے ہیں

 

رول نمبر سلپ میں درج معلومات

رول نمبر سلپ میں عام طور پر درج ذیل معلومات ہوتی ہیں:

  • طالب علم کا نام
  • رول نمبر
  • پروگرام
  • امتحانی مرکز (Exam Center)
  • امتحان کی تاریخیں
  • امتحان کے اوقات

اہم ہدایات

امتحان میں شرکت سے پہلے درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں:

  • رول نمبر سلپ کا پرنٹ ساتھ لے کر جائیں
  • اصل شناختی کارڈ (CNIC) بھی ساتھ رکھیں
  • امتحانی مرکز پر وقت سے پہلے پہنچیں
  • موبائل فون اور غیر ضروری چیزیں ساتھ نہ لے جائیں

اگر رول نمبر سلپ نہ ملے تو کیا کریں؟

اگر آپ کی رول نمبر سلپ ویب سائٹ پر ظاہر نہ ہو تو آپ یہ اقدامات کر سکتے ہیں:

  • کچھ دن بعد دوبارہ چیک کریں
  • یونیورسٹی کے ریجنل آفس سے رابطہ کریں
  • AIOU ہیلپ لائن سے مدد لیں


Post a Comment

0 Comments