علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں امتحانی سنٹرکس طرح تبدیل کیا جاسکتا ہے؟
video
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اپنا امتحانی سنٹرکس طرح تبدیل کروائیں
عام حالات میں AIOU کے ذریعہ امتحانی مرکز کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوتی لیکن کچھ صورتوں میں امتحانی مرکز کی تبدیلی کی اجازت دی جاتی ہے۔
مثلا
اگر کاروبار کی جگہ تبدیل کرتا ہے
کسی دوسری جگہ نوکری/ملازمت مل گئی ہو
مکان یا رہائش کی جگہ تبدیل کرلی جائے
طالبات کے نکاح ہونے کی صورت میں بھی تبدیل کیا جاسکتاہے
اوپن یونیورسٹی میں اپنا امتحانی سنٹرتبدیل کروائیں
اوپن یونیورسٹی میں اپنا امتحانی سنٹرتبدیل کروانے کیلئے ایک تو درخواست لکھنا ہوتی ہے اور دوسرا اس کے ساتھ کچھ ڈاکومنٹس تصدیق کرواکے بھیجنے ہوتےہیں۔ درخواست فارم آپ اوپن یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ سے بھی ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں اور یہاں سےبھی۔ لنک نیچے دیاگیا ہے۔
امتحانی مرکز کی تبدیلی کے لیے ضروی کاغذات
(a) درست دستاویزی ثبوت کی تیاری - نکاح نامہ، حالیہ تصویر کے ساتھ ٹرانسفر/پوسٹنگ لیٹر، گزیٹیڈ آفیسر سے تصدیق شدہ NIC کی کاپی۔ داخلہ لینے کے بعد صرف تبدیلی ہی قابل قبول ہوگی۔
(b) امیدوار یا اس کا والد آخری امتحان شروع ہونے سے تین ماہ کے اندر کاروبار کی جگہ تبدیل کرتا ہے یا کسی دوسرے اسٹیشن پر شفٹ ہوجاتا ہے، اس کے لیے گزیٹڈ آفیسر کا سرٹیفکیٹ منسلک کرنا ضروری ہے۔
منسلک دستاویزات
درج ذیل میں سے کسی ایک بنیاد پر ثبوت کی تصدیق شدہ کاپی، امتحانی مرکز کی تبدیلی کی لئے ضروری ہے
- پوسٹنگ/ ٹرانسفر لیٹر
- بھرتی کا حکم نامہ
- نکاح نامہ (اس مخصوص سمسٹر کے اندر تاریخیں ہونا)
- ایک گزیٹیڈ آفیسر سے سرٹیفکیٹ (جگہ کی تبدیلی کی صورت میں)
- این آئی سی کی تصدیق شدہ کاپی اور ایک تصویر (پچھلی طرف سے تصدیق شدہ)
- بینک چالان 600/- کی فیس ادا کی گئی ہو
امتحانی مرکز کی تبدیلی کے لیے فیس کتنی ہوگی؟
امتحانی مرکز کی تبدیلی کے لیے مقررہ فیس (یعنی 600/- روپے) مجاز افسر سے اجازت لینے کے بعد جمع کرائی جائے۔ پیشگی اجازت لینے سے پہلے فیس جمع کروانا امتحانی مرکز کی تبدیلی کا کوئی حق نہیں دیتا۔ طالب علم کی طرف سے ایک بار ادا کی جانے والی فیس کسی بھی صورت میں واپس نہیں کی جائے گی۔
امتحانی مرکز کب تک تبدیل کروایا جاسکتا ہے؟
امتحانی مرکز کی تبدیلی کی درخواست (ضروری دستاویزات/ فیس کے ساتھ) امتحانات شروع ہونے سے کم از کم 15 دن پہلے جمع کرائی جائے۔
نوٹ: قوائد وضوابط
- کسی خاص پروگرام کی تکمیل کے دوران ایک بار مرکز کی تبدیلی کی اجازت دی جائے گی اور اس کے بعد کی درخواست پر اگلے امتحانات میں غور نہیں کیا جائے گا۔
- یونیورسٹی بغیر کوئی وجہ بتائے امتحانی مرکز کی تبدیلی کے لیے کسی بھی درخواست کو منظور/مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
- امتحانی مرکز کی تبدیلی کی اجازت صرف اسی جگہ دی جائے گی جہاں اس مخصوص پروگرام/کورس کا سوالیہ پرچہ دستیاب ہوالگ سے کوئی خاص انتظام نہیں کیا جائے گا۔
0 Comments