aiou books dispatch information
AIOU Book Tracking or books dispatch date
AIOU بک ٹریکنگ یا کتابوں کی ترسیل کی تاریخ کیا ہے؟ کب aiou کتابیں بھیجے گی؟۔ AIOU بک ٹریکنگ کا طریقہ مکمل معلومات۔ تمام سوالات کی معلومات پڑھ سکتے ہیں۔ علامہ اقبال یونیورسٹی کی کتب کی معلومات۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کتب ترسیل کی تاریخ کیا ہے؟
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کب کتابیں بھیجے گی؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج میں آپ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے حوالے سےاہم معلومات شیئرکرنے والا ہوں۔ جس میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کب کتابیں آپ کو بھیجے گی یا کن کو جوہے کتابیں ملیں گی یا کن پروگرام کی کتابیں علامہ اقبال یونیورسٹی بھیجتی ہے. تومکمل تفصیل میں آپ کو اس تحریرمیں بتاوں گا آپ نے اسے مکمل پڑھ لینا ہے۔ اگر آپ نے ابھی تک ہمارے چینل پروزٹ نہیں کیا تو چینل کلیم مطہری ہےاس پروزٹ کیجئے اور اس کو سبسکرائب کیجیے تاکہ آپ کو مفید معلومات مل سکے۔
کن کو علامہ اقبال کتابیں بھیجے گی؟
معزز طلباءوطالبات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چند پروگرام کی کتابیں ان کے ایڈریس پر بھیجتی ہے اور کچھ ایسے پروگرام ہیں جن کی کتابیں علامہ اقبال والے نہیں بھیجتے بلکہ ان کو سوفٹ کاپی میں وہ کتابیں ملتی ہیں، یعنی پی ڈی ایف فائل میں وہ اپنی کتابوں کو ڈاؤن لوڈ کرکے یا آن لائن اپنی کتابیں پڑھ سکتے ہیں یا ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔
جن پروگرام کی کتابیں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بھیجتی ہے۔ ان میں میٹرک ایف اے بی اے ایم اے شامل ہیں یعنی وہ پروگرام جوفاصلاتی نظام کے تحت کئے جاسکتے ہیں، انکی کتابیں علامہ اقبال یونیورسٹی ان کے ایڈریس پر بھیجا کرتی ہے. اورجوآن لائن پروگرام ہیں ان کی کتابیں جوہیں یونیورسٹی نہیں بھیجتی بلکہ ان کو ایل ایم ایس پر جاکرآن لائن کتابیں پڑھنا پڑتی ہیں یا وہ یہاں سےڈاؤن لوڈ کرکےتیاری کر سکتے ہیں۔ تو نیچے پروگرام کی مکمل لسٹ دی گئی ہے جن کو کتابیں بھیجی جاتی ہیں ان کےایڈریس پراورجن کو نہیں بھیجی جاتی اورتمام فہرست موجود ہے وہ آپ دیکھ سکتے ہیں۔
کتابیں کب ملیں گی
کتابیں بھیجنے کاعمل جوہے، جب آپ ایڈمیشن لے لیتے ہیں تواس کےبعدآپ کا ایڈمیشن کنفرم ہوجاتا ہے یعنی آپ کواس کا میسج مل جاتا ہے یا آپ کے ایڈمیشن کی آخری تاریخ کے بعد دو ماہ گزرجائیں تب آپ چیک کرسکتے ہیں۔ ایڈمیشن کنفرمیشن کا بعض اوقات ایک ماہ کے بعد بھی، ایڈمیشن کنفرم کا میسج مل جاتاہے۔ توایڈمیشن کنفرم ہونے کے بعد دوماہ گزرجائیں توآپ کوکتابیں بھیج دی جاتی ہیں۔ اورکتابیں ملنا شروع ہوجاتی ہیں۔ تواگرآپ کوابھی تک کتابیں نہیں ملی توپھرآپ کوان کی معلومات چیک کرنی چاہیئےکریں۔
کتابوں کی معلومات چیک کیسے کریں؟
اب بات کرتے ہیں جن پروگراموں کی کتابیں یونیورسٹی بھیجتی ہےانکی معلومات کیسے معلوم کریں۔ کتابیں موصول ہونے کےمتعلق معلومات آپ اپنے سی ایم ایس پورٹل سے چیک کرسکتے ہیں۔ چیک کرنے کےلیے آپ یہاں ویڈیو کو دیکھ سکتے ہیں۔
ابھی تک کتابیں نہیں ملیں تو کیسے موصول کریں؟
اگرآپ کوابھی تک کتابیں موصول نہیں ہوئی تو پھرآپ نے کیسے موصول کرنی ہیں یا کیسے آپ نے ان کو چیک کرنا ہے۔ اس کیلئےسب سے پہلے آپ کو اپنی کتابوں کی معلومات چیک کرنی ہے۔ یعنی سب سے پہلے اپنا ایڈمیشن کنفرم کرنا ہوگا۔داخلہ کنفرم یا تصدیق کرنے کیلئے اس ویڈیوکی مدد لے سکتے ہیں۔ اگرآپکا داخلہ کنفرم نہیں ہواتوآپ اس کی تفصیل اس لنک پرمعلوم کرسکتے ہیں۔ تواگر آپ کا داخلہ کنفرم ہو چکا ہے تواس کے بعد آپ کتابوں کی معلومات چیک کرسکتے ہیں۔ چیک کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
اگرآپ کا داخلہ کنفرم ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود آپ کوکتابیں موصول نہیں ہوئیں یا آپ کوکتابیں بھیجیں ہی نہیں گئیں تو اس کے لیے آپ نے ایک درخواست لکھنی ہے اور یونیورسٹی کو بھیج دینی ہے درخواست آپ کو اس لنک پرمل جائے گی اسے ڈاؤن لوڈ کیجیے مزید درخواست فارم کو پُرکرنے کیلئےاس ویڈیوکودیکھ سکتے ہیں۔
کتابیں غلط موصول ہوں توکیاکریں
اگرآپ کوغلط کتابیں بھیجی گئی ہیں یا آپ کچھ کتابیں پسند نہیں کرتے تو پھرآپ نے کتابوں کی درستگی کیلئےیا تبدیلی کیلئے درخواست بھیجنی ہے اوران کی کچھ فیس ہوگی وہ بھی جمع کروا کرآپ کورس تبدیل کرواسکتے ہیں۔
نوٹ : یہ تمام پراسیس پہلی مشق جمع کروانے کی تاریخ سے پہلے ممکن ہے۔ مزید ویڈیوکودیکھ لیں۔
پروگرام جن کو کتابیں بھیجی جائیں گی
میٹرک
ایف اے، آئی کام
بی اے، بی کام
پروگرام جن کو کتابیں نہیں بھیجی جائیں گی
بی ایس کے تمام پروگرام
بی ایڈ
ماسٹر لیول کے تمام پروگرام
ایم ایڈ
ایم فل کے تمام پروگرام
پی ایچ ڈی کےتمام پروگرام
0 Comments