عربی ٹیچرٹریننگ سرٹیفکیٹ کورس کی مکمل معلومات
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم امید ہے آپ خیریت سے ہونگے !
آج عربی ٹیچرٹریننگ کورس کے متعلق مکمل معلومات بتاوں گا جو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرواتی ہےاوراس کو کرنےکے بعد آپ کو کہاں اور کیسے نوکری مل سکتی ہے۔ یعنی اس کے فائدے کیاہیں اس کی شرائط وغیرہ داخلہ کیسے لے سکتے ہیں۔ تمام تفصیل یہاں پر پڑھ سکتے ہیں۔
عربی ٹیچرٹریننگ کورس
عربی ٹیچر کورس کا تعارف
اس کو عربی ٹیچر ٹریننگ کورس کا نام دیا گیا ہے جس کا مخفف ATTC ہے۔ اس پروگرام میں آپ کوعربی ٹیچر کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔
یہ پروگرام اردو میڈم میں ہوتاہے، جو تقریبا 6 ماہ میں مکمل ہوجاتاہے اور اس کے بعد اس کا سرٹیفکیٹ مل جاتاہے۔ اس کے بعد آپ کہیں بھی ٹیچر کی نوکری کرناچاہیں تو یہ کورس آپ کی اس شعبے میں مدد کرے گا۔
عربی ٹیچر ٹریننگ سرٹیفیکیٹ مکمل معلومات
اس کورس میں داخلے لینےکے بعد اس کی کتاب یعنی کورس کو تیار کرنا ہوتاہے۔کتاب یہاں سے ڈاون لوڈ کرسکتےہیں ۔اس کے بعد کورس کے آخر میں امتحان لیا جاتاہےجو آپ کے قریب کہیں بھی امتحانی سنٹر پر ہوتاہے۔
جب کورس تیارکررہے ہوں گےیعنی کلاسیں لےرہے ہونگے یہ آن لائن ہونگی جس کا لنک اور پاسورڈ یونیورسٹی خود بتائے گی تو ساتھ ساتھ اس کی چار مشقیں ہوں گی جو سوالات پرمبنی ہوتی ہیں وہ یونیورسٹی آپ کو بھیجے گی یا ان کی ویب سائٹ سے ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں۔ وہ حل کرکے ٹیوٹر جو یونیورسٹی کی طرف سے مقرر ہوگا ان کو بھیجنا ہوتی ہیں جو وقفے وقفے سے بھیجی جاتی ہیں۔ بس آخر میں پیپر ہوگا اور کورس مکمل ہوجائے گا۔مزید معلومات کیلئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔
عربی ٹیچر پروگرام (اے ٹی ٹی سی) کے فائدے
👈 عربی ٹیچر ٹریننگ کورس جس کو مکمل کرکے ایک ٹیچر ہونے کے لیے سرکاری نوکری کے لیے اہل ہوسکتے ہیں۔
👈 آسانی سے عربی پڑھا سکتے ہیں۔
👈 عربی ٹیچرٹریننگ کورس کو مکمل کرنے کے بعد آپ کو عربی ٹیچر کے طور پر سرکاری ملازمت مل سکتی ہے۔
👈اپنا ادارہ بنا کرعربی پڑھانا سکھاسکتے ہیں۔
👈 عربی لکھاری (رائٹر) بن سکتےہیں۔
شرائط برائے اہلیت
عربی ٹیچرٹریننگ کورس کیلئےجوکوالیفیکیشن ہونا چاہیئےیعنی اہلیت کا معیار ہے وہ یہ ہےکہ درج ذیل میں سے کوئی ایک سرٹیفکیٹ یا تعلیم کا ہونا ضروری ہے۔
- 👈 فاضل عربی ہو۔
- 👈 ایک اختیاری مضمون کے طور پر عربی کے ساتھ انٹرمیڈیٹ پاس ہو۔
- 👈 امیدوار کو AIOU سے FA کے ساتھ 309 کورس کوڈ پاس ہونا چاہیے۔
- 👈 شہادۃ الخاصہ یا ایچ ای سی کے کسی بھی تسلیم شدہ وفاق/دینی مدرسے سے انگریزی کے ساتھ شہادت العالیہ پاس ہو۔
داخلے کا طریقہ کار
داخلے کا طریقہ کار یہ ہے کہ صرف آن لائن داخلہ ہوگااور کسی ٹیسٹ یا پروسیس کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف آپ نے داخلہ لینا ہے اورآپ کو داخلہ مل جائے گا۔داخلہ اپلائی کیلئے ہم سےلنک کے ذریعے وٹس ایپ رابطہ کرسکتےہیں۔
اس پروگرام یا کورس کا دورانیہ صرف 6 ماہ ہے۔ جس کے بعد آپ کو سرٖٹیفیکٹ مل جائے گا۔
مزید معلومات کیلئے اس ویڈیو کا دیکھ لیں اور اگر کوئی سوال ہو تو نیچے لکھ بھیجیں۔
0 Comments