Application for correction or change Address from allama iqbal open university (aiou)

ایڈریس درست یعنی تصحیح یا تبدیل کرنے کے لیے درخواست

ایڈریس کی درستگی یا تبدیلی کے لیے درخواست کا طریقہ

امید ہے سب خیریت سے ہوں گے۔ آج اپ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اپنے ڈاک پتے کے درستگی یا تبدیلی کے حوالے سے جو ہے درخواست دینے کا مکمل طریقہ بتاؤں گا کہ کس طرح اپ درخواست دے سکتے ہیں اور اپنے ڈاک پتے کی تبدیلی یا درستگی کروا سکتے ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU) میں ایڈریس کی اصلاح یا تبدیلی کی درخواست کرنے کے لیے، آپ کو ایڈریس اپ ڈیٹس کے لیے یونیورسٹی کے سرکاری طریقہ کارپرعمل کرنا ہوگا۔ یہاں ایک عمومی خاکہ ہے کہ آپ یہ کیسے کرسکتے ہیں۔ 

مزید درخواست لکھنے کا طریقہ جاننا چاہیں تو ہمارے چینل کلیم مطہری پر وزٹ کرسکتے ہیں۔

 تصحیح/ریکارڈ میں تبدیلی کے لیے کنٹرولر امتحانات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد کو درخواست لکھی جاتی ہے۔ جس میں سب سے پہلےعنوان (ایڈریس کی تصحیح یا تبدیلی کی درخواست) لکھا جاتاہے۔ 

جس کا موضوع " تصحیح یا ایڈریس تبدیل کرنے کے لیے درخواست" لکھنا ہے۔

اس کے بعد آپ کا مکمل نام، داخلہ نمبر، آپ کا پروگرام/کورس، آپ کا بیٹچ/سمسٹر/سال، موجودہ ایڈریس، پھرآپ کا درست/نیا ایڈریس اس کے بعد ایڈریس کی تصحیح/تبدیلی کی وجہ۔ اپنی ایڈریس کی تصحیح/تبدیلی کی وجہ کو مختصراً بیان کریں۔

نوٹ: درخواست جمع کرانے سے پہلے، یونیورسٹی کی ویب سائٹ کو دوبار چیک کرنا یقینی بنائیں یا ان کے داخلہ/رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کریں تاکہ درست طریقہ کار اور پتہ کی تصدیق کی جا سکے جہاں آپ کو درخواست بھیجنے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی سفارش کی جاتی ہے کہ آپ اپنے ریکارڈ کے لیے درخواست اور معاون دستاویزات کی ایک کاپی اپنے پاس رکھیں۔

پتہ کی درستگی یا تبدیلی کے لیے درخواست کس طرح دے سکتے ہیں

درخواست دینے کے لئےدوطریقے ہیں۔ جواستعمال میں لائے جاتے ہیں۔

پہلا طریقہ

پہلا طریقہ کہ آپ مینول یا آف لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔
اس طریقے کے تحت آپ کوایک نیچے فارم ملے گا اس کو ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ کروالیں اوراس کوپُرکرکے ساتھ ضروری کاغذات کی کاپیاں لگاکردیے گئے ایڈریس پرڈاک پوسٹ کروادیں۔

دوسراطریقہ

دوسرے طریقہ یہ کہ آپ آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے اپ اپنے سی ایم ایس پورٹل پر لاگ ان ہو جائیں۔ لاگ ان ہونے کے بعد اپ کو سٹوڈنٹ ریکویسٹ کرپٹ کا اپشن جوہے نظرآئے گا۔ اس پر کلک کرنے کے بعد نیوریکویسٹ کا بٹن ہوگا اس پرکلک کریں۔
اس کے بعد کریکشن ان پرسنل انفارمیشن آپشن پرکلک کرنا ہے۔
 پھرنیکسٹ بٹن دبا دینا ہے۔

اس کے بعد دواپشن آئیں گے ایک لوکل سٹوڈنٹ کے لیے اور دوسرا انٹرنیشنل سٹوڈنٹ کے لیے۔ اگرآپ پاکستان میں رہتے ہیں تو پھر اپ نے لوکل سٹوڈنٹ سلیکٹ کرنا ہے۔ اگر اپ غیرملک میں رہتے ہیں توپھرآپ نے انٹرنیشنل سلیکٹ کرنا ہے۔ سلیکٹ کرنے کے بعد اپ نے نیکسٹ بٹن پرکلک کرنا ہے۔ کلک کرنے کے بعد جو ہےآپ کے سامنے ایک ڈیش بورڈ آئے گا، وہاں پرآپ نے اپنی درخواست لکھنی ہے۔ جس کا ٹیمپلیٹ یا نمونہ نیچے دیا گیا ہے۔ وہاں پر آپ نےدرخواست لکھ کر، ایڈ اٹیچمنٹ کا نیچے بٹن ہوگا اس پر کلک کریں گے تو باقی جوضروری کاغذات (ریکوائرڈ ڈاکومنٹس) ہوں گے وہ آپ نے ساتھ لگانے ہیں۔

اس کے بعد سبمٹ کا بٹن ہوگا اس پر کلک کر دینا ہے۔ تو اس طرح آپ کی آن لائن درخواست چلی جائے گی۔ مزید نیچے ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

خوشخبری:

تمام قسم کی درخواستیں لکھوانے اور اپلائی کروانے کیلئے آپ ہم سے وٹس ایپ لنک رابطہ کرسکتے ہیں۔


ایڈریس درستگی/ تصحیح یا تبدیلی کی درخواست

آن لائن ایڈریس درستگی/ تصحیح یا تبدیلی کی درخواست

Post a Comment

0 Comments