AL Lissan al arabi course code 0110 from aiou full information

اللسان العربی کورس

اللسان العربی کورس کرنے کے متعلق معلومات کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جو اللسان العربی کا جو کورس کرواتی ہے یہ کورس کیا ہے اس میں کیا کرنا ہوتا ہے اور اس کے فائدے کیا ہیں اور اس کے علاوہ اس کی فیس کتنی بنے گی اور کتنےدن کا یہ پروگرام ہے کس طرح اس کو مکمل کرنا ہے اس میں آپ نے کرنا کیا ہوتا ہے اور اس میں کیا چیزیں سیکھنا ہوتی ہیں۔
علامہ اقبال جو اللسان العربی کا کورس کروا رہی ہے اس کا فائدہ کیا ہے اور یہ کورس کس چیز پر مشتمل ہے اور کتنے عرصے کا یہ کورس ہے اس کی فیس وغیرہ مکمل معلومات اس کا طریقہ کار کیا ہے وہ میں آپ کو بتا دیتا ہوں۔

اللسان العربی کورس تعارف

سب سے پہلے اللسان العربی کورس کے تعارف کے طور پر یہ کورس ایک سمسٹر پرمشتمل ہوتا ہے جس کی مدت 6 ماہ ہے۔اور یہ کورس نان کریڈٹ ہے اس لیے اس میں داخلے کے لیے کوئی بھی شخص/آدمی  وغیرہ اس میں داخلہ لے سکتا ہے جو عربی سیکھنے کا یا بولنےاور سمجھنے کا شوق رکھتا ہے اور اس کو مکمل کرنے کے بعد یونیورسٹی اس کا سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے۔
تو یہاں پر میں اپ کو بتا دوں کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جو ہے کافی کورس عربی کے حوالے سے کروا رہی ہے جس میں عربی بول چال، لغت القران اور اس کے علاوہ عربی ٹیچرٹریننگ کورس جو ہے ایک ٹیچر کے لیےکرواتی ہیں اگر ان کے متعلق آپ جاننا چاہتے ہیں یہاں دیکھیں۔

اللسان العربی کورس کے فوائد

پاکستان اور اہل پاکستان کے لیے عربی زبان کی اہمیت کسی وضاحت کی محتاج نہیں ۔ پاکستان واحد نظریاتی مملکت ہے جس کی اساس اس خطہ میں اسلامی ضابطہ حیات اور اسلام کی ابدی اقدار کے عملی نفاذ پر رکھی گئی ہے ۔ اس منزل کے حصول کے لئے اسلامی قوانین ، آداب معاشرت ، ضوابط اخلاق اور نظام معیشت و سیاست کے اصل مصادر تک رسائی حاصل کرناضروری ہے۔ قرآن کریم ، حدیث و سنت،سیرت نبوی عمل و تاریخ اکا بر اسلام ہمارے لئے رشد و ہدایت کے سرچشمے ہیں۔ ان کے مآخذ یک رسائی حاصل کرنے کے لیے عربی زبان کا علم صرف علمار اور اہل منکر کے لئے ہی ضروری نہیں بلکہ عوام الناس کے لیے فہم قرآن اور عبادات کی سمجھ کر ادائیگی بھی عربی سیکھنے پر منحصر ہے ۔ اس سلسلے میں نماز اور حج کی مثال کافی ہے۔

 مزید بر آں عربی ہمارے ۲۲ برادر اسلامی ملکوں کی سرکاری و قومی زبان بھی ہے اور ان کے ساتھ ثقافتی رابطہ استوار کرنے کے لیے عربی زبان بلاشبہ اہمیت رکھتی ہے۔ اقتصادی تعاون بھی اس دائرے سے باہر نہیں ۔ بہت سے برادر عرب ممالک میں ہمارے پاکستانی بھائی ڈاکٹر ، انجینئر ، بنک کار ، تاجر، ہنر مند اور مزدور کی حیثیت سے مفید خدمات انجام دے رہے ہیں ، اگر وہ اور پاکستان سے عرب ممالک جانے والے نئے کارکن عربی زبان سے واقف ہوں تو وہ اپنے اپنے دائرے میں بہتر طور پر خدمات انجام دینے کے علاوہ ان ممالک میں پاکستان کے بہتر سفیر بھی ثابت ہو سکتے ہیں ۔ اندرون ملک بھی ہمارے تاجر ، صنعت کار اور بیرون ملک ملازمتیں فراہم کرنے والے سرکاری اور غیر سرکاری ادارے عربی زبان میں مراسلت کے ذریعہ بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

 حقیقت یہ ہے کہ ہماری قومی زبان اُردو اور ہماری دوسری پاکستانی زبانوں پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور بروہی کسی کی تحصیل میں گہرائی عربی زبان سے واقفیت کے بغیر پیدا نہیں ہوتی کیونکہ ان تمام زبانوں میں عربی زبان کے الفاظ کثیر تعداد میں شامل ہیں اور اس سے بڑھ کر یہ کہ ان سب زبانوں کا ادب عربی ادب کی فتقی روایات و تاریخی و شعت افتی علاقات سے گہری وابستگی رکھتا ہے ۔

اللسان العربی کورس فیس

اس کی فیس کتنی ہوگی ا س سے پہلے اس کی رجسٹریشن فیس ہے 550روپے ہے اور داخلہ فیس  وہ بھی 550روپے اور اس کے بعد ٹیکنالوجی فیس ہے وہ بھی 550روپے اس کے بعد 1650 روپے کورس فیس ہے ۔ تو یہ مکمل فیس ہے اس کے علاوہ ہو سکتا ہے اس میں کچھ کمی بھی ہو جائے یا زیادتی ہو جائے لیکن فی الحال یہی فیس وصول کی جا رہی ہے۔


داخلہ لینے کا طریقہ

اب اس کا داخلہ اپ نے کس طرح لینا ہے۔ داخلہ آپ نے آن لائن ہی لینا ہے۔ اگر آپ کسی بھی پروگرام میں آن لائن اپلائی کروانا چاہتے ہیں تو ہمارا وٹس ایپ نمبر 03056582193 کے ذریعے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ہمارا فیس بک پیج بھی جوائن کر سکتے ہیں تاکہ وہاں پر اپ کو معلومات بھی ملتی رہیں۔ اس کے علاوہ اپ درخواستیں اورایکسپیرینس لیٹر بنوانا چاہتے ہیں تو وہ بھی بنوا سکتے ہیں ۔

Post a Comment

0 Comments