learn arabic speaking full course - arabic spoken course e.g arabi bol chal course

عربی بول چال کورس

عربی بول چال کورس کرنے کے متعلق معلومات کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جو عربی بول چال کا جو کورس کرواتی ہے یہ کورس کیا ہے اس میں کیا کرنا ہوتا ہے اور اس کے فائدے کیا ہیں اور اس کے علاوہ اس کی فیس کتنی بنے گی اور کتنےدن کا یہ پروگرام ہے کس طرح اس کو مکمل کرنا ہے اس میں اپ نے کرنا کیا ہوتا ہے اور اس میں کیا چیزیں سیکھنا ہوتی ہیں۔ مکمل معلومات انشاءاللہ میں اپ کو شیئر کرنے جا رہا ہوں۔

عربی بول چال

علامہ اقبال جو عربی بول چال کا کورس کروا رہی ہے اس کا فائدہ کیا ہے اور یہ کورس کس چیز پر مشتمل ہے اور کتنے عرصے کا یہ کورس ہے اس کی فیس وغیرہ مکمل معلومات اس کا طریقہ کار کیا ہے وہ میں اپ کو بتا دیتا ہوں۔

عربی بول چال کورس تعارف

سب سے پہلے عربی بول چال کورس کے تعارف کے طور پر یہ کورس ایک سمسٹر پر مشتمل ہوتا ہے جس کی مدت عام طور پر چھ ماہ شمار کی جاتی ہے۔اوراس کے علاوہ یہ کورس نان کریڈٹ ہے اس لیے اس میں داخلے کے لیے کوئی بھی سٹوڈنٹ اس میں داخلہ لے سکتا ہے جو عربی سیکھنے کا یا بولنےاور سمجھنے کا شوق رکھتا ہے اور اس کو مکمل کرنے کے بعد یونیورسٹی اس کا سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے۔
تو یہاں پر میں اپ کو بتا دوں کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جو ہے کافی کورس عربی کے حوالے سے کروا رہی ہے جس میں اللسان العربی، عربی بول چال، لغت القران اور اس کے علاوہ عربی ٹیچرٹریننگ کورس جو ہے ایک ٹیچر کے لیےکرواتی ہیں اگر ان کے متعلق آپ جاننا چاہتے ہیں۔

عربی بول چال کورس کےفوائد

تو اپ کو بتا دوں کہ اس کے فوائد کیا ہے یعنی اگر یہ کورس اپ کر لیتے ہیں عربی بول چال کا تو اس کے فائدے کتنے ہیں۔اس کے فائدے بہت ہیں ۔ تو سب سے پہلا فائدہ یہ کہ عرب ممالک کے درمیان دینی رشتوں کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور سماجی تعلقات بڑھنے کے باعث عربی کی تعلیم میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اب عربی کی تعلیم جو ہے طالب علم کے علاوہ ان لاکھوں پاکستانیوں کی بھی ضرورت بن چکی ہے جو عرب ممالک میں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں ان میں تعلیم یافتہ طبقہ بھی ہے اور نیم تعلیم والے بھی۔ بہت سارے ایسے افراد ہیں جو صرف قران اور معمولی اردو ہی پڑھنا جانتے ہیں مگر عربی میں دوسروں کی گفتگو سمجھنا اور اظہار خیال کرنا ان کی ضرورت ہوتی ہے ۔تو ایسی صورت میں یہ کورس سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ہمارے 22 برادر اسلامی ملکوں کی سرکاری اور قومی زبان عربی ہے جو عرب ممالک شمار ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ ثقافتی روابط استوار کرنے کے لیے عربی زبان بہت ہی اہمیت رکھتی ہے۔ بہت سے پاکستانی ڈاکٹر یا انجینئر ، بینکر ، تاجر اور ہنر مند اور مزدور مزدوروں کی حیثیت سے عرب ممالک میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اگر وہ پاکستان سے عرب ممالک جانے والے نئے کارکن زبان یا عربی بول چال سے واقف ہوں تو وہ اپنے اپنے دائرے میں بہتر طور پر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ تکمیل کے بعد کورس کے جتنے بھی شرکا ہوں گے وہ سادہ عربی بولنا اورسمجھنا سیکھ جائیں گے یعنی اس کورس کا یہ بہترین نتیجہ یا اس کا فائدہ ہے کہ جو عرب ممالک میں کاروبارکرنے کے طور پر جاتے ہیں یا مزدوری کرنے جاتے ہیں یا ویسے سیر و تفریح کرنا چاہتے ہیں۔

 عربی بول چال کے حوالے سے مکمل معلومات جو ہے اپ کو اس کورس کے ذریعے سیکھنے کو ملے گی جس کے بعد اپ عربی بول چال میں مہارت حاصل کریں گے ۔ اگر اس کے علاوہ اگر اپ عربی سیکھنا چاہتے ہیں یعنی بنیادی عربی سیکھنا چاہتے ہیں تو عربی اس کے لیے الگ سے پروگرام ہے وہ سیکھ لیں جو لسان العربی ہے یا اس کے علاوہ مدارس کی جو سٹوڈنٹ ہیں وہ تو پہلےسے ہی عربی سیکھتے ہیں لیکن اگر اپ مدارس کے سٹوڈنٹس میں نہیں ہیں تو پھر اپ کو مشورہ دوں گا کہ اپ وہ عربی کا کورس پہلے سیکھ لیجیے اس کے بعد یہ عربی بول چال کا اپ کے لیے اسان بھی رہے گا اور فائدہ بھی دے گا ۔

کورس میں کیا سیکھنا ہوتاہے؟

اس کورس میں اپ نے کرنا کیا ہے یعنی اس کورس میں اپ نے کیا سیکھنا ہے اس کورس کی تیاری میں کچھ خصوصیات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے ۔ سب سے پہلے کہ اس کورس میں ضروری قواعد شامل ہیں تاکہ جو شخص اس کورس کے ذریعے عربی بولنا یاپڑھنا چاہےتووہ قواعد اور ترکیب کے لحاظ سے بھی درست ہونے چاہیے لیکن یہ قوائد مختصر ہوں گے یعنی قواعد تفصیلی نہیں ہوں گے جو بولنے کے لیے استعمال ہوں گے۔ اس میں ایسے باب جو عربی بول چال کے لیے ہر عام اور خاص کے لیے ضروری ہوتے ہیں وہ شامل ہیں اور کچھ باب جو ہیں وہ ڈاکٹر انجنیئر سے متعلق ضروری گفتگو پر مشتمل ہوں گے۔اس کورس میں وہ گفتگو ہوگی جو عام بول چال کے کورسوں میں نہیں ملتی یعنی اگر کوئی بول چال کا کورس حاصل کرتے ہیں تو اس میں ایسی گفتگو نہیں ہوگی جو اپ کو اس کورس میں ملے گی۔ روز مرہ کے استعمال کی ایشیا کی فہرست یا اس کے علاوہ علمی زبان سے ہٹ کر عام بول چال میں استعمال ہونے والے جملے جو ہیں وہ اپ اس کورس میں سیکھیں گے۔

اس کورس میں کم پڑھے لکھے اور عام پڑھنے والے کی ضرورت کے ساتھ ساتھ اہل علم کی ضرورت کو بھی مد نظر رکھ کر یہ کورس بنایا گیا ہے اور اس میں جدید عربی جو اج کل سمجھی جاتی ہیں ان الفاظ تراکیب کا استعمال کیا گیا ہے اور جو متروک الفاظ ہیں اور تراکیب وغیرہ ان سے گریز کیا گیا ۔ کورس کا دورانیہ جو ہے چھ ماہ ہے اور جو ایک سمسٹر پر مشتمل ہے۔ جس میں ایک کتاب ہوگی یعنی ایک کورس کی کتاب ہوگی وہ اپ نے تیار کرنی ہے۔جس میں اپ کو عربی بول چال کے متعلق مکمل گفتگو کرنا سیکھنا ہوگی اور اس کی کچھ مشقیں بھی ہوں گی جو مشقیں اپ نے لکھنا ہوں گی اور پھر یونیورسٹی کو بھیجنا ہوں گی اور آخر پر امتحان لیا جائے گا امتحان کے بعدسرٹیفیکیٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔

عربی کو بولنے کا طریقہ یعنی اپ کسی کے ساتھ عربی میں گفتگو کرنا چاہیں تو کیسے کریں گے اس کا طریقہ کار کیا ہے کس طرح کس کے ساتھ کیسے گفتگو کرنی ہے یعنی ڈاکٹر کے ساتھ کیسے گفتگو کرنی ہے انجنیئر کس طرح گفتگو کریں گے وغیرہ ۔اسی طرح ایک مزدور کے ساتھ یا ایک مالک کے ساتھ کس طرح گفتگو کریں گے۔ ایسے مکمل مکالمے جات اس پروگرام میں شامل ہیں جن کو سیکھ کر اپ اسانی سے کسی بھی عرب کے ساتھ عربی میں گفتگو کر سکتے ہیں ۔

پروگرام فیس

اس کی فیس جو ہے کتنی ہوگی ا سب سے پہلے اس کی رجسٹریشن فیس ہے جو ساڑھےپانچ سو روپے ہے اور داخلہ فیس ہوگی وہ بھی ساڑھے پانچ سو اور اس کے بعد ٹیکنالوجی فیس ہے وہ بھی ساڑھے پانچ سو اس کے بعد 1650 روپے کورس فیس ہے ۔ اس کے علاوہ ہو سکتا ہے اس میں کچھ کمی بھی ہو جائے یا کوئی زیادتی بھی ہو جائے لیکن فی الحال یہی فیس وصول کی جا رہی ہے۔

داخلہ لینے کا طریقہ

اب اس کا داخلہ اپ نے کس طرح لینا ہے داخلہ جو ہے اپ نے آن لائن ہی لینا ہے۔ اگر آپ کسی بھی پروگرام میں ان لائن اپلائی کروانا چاہتے ہیں تو ہمارا واٹس ایپ نمبر جو اپ کو نظر ارہا ہوگا اپ اس کے ذریعے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ہمارا واٹس ایپ گروپ کا لنک نیچےہے وہاں سے ہمارا واٹس ایپ گروپ بھی جوائن کر سکتے ہیں اور فیس بک پیج بھی جوائن کر سکتے ہیں تاکہ وہاں پر اپ کو معلومات بھی ملتی رہیں۔ اس کے علاوہ اپ درخواستیں اورایکسپیرینس لیٹر بنوانا چاہتے ہیں تو وہ بھی بنوا سکتے ہیں ۔

Post a Comment

0 Comments