علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ڈوپلیکیٹ ڈگری/ PRC/ٹرانسکرپٹ موصول نہ ہونے کیلئےفارم اورڈگری موصول نہ ہونے کی وجوہات کیاہیں؟
اوپن یونیورسٹی کی ڈگری یا پرویزنل سرٹیفکیٹ موصول نہ ہو تواس کیلئےکیا کریں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈگری یا پرویزنل سرٹیفکیٹ موصول نہ ہو تواس کیلئےاپلائی کیسے کریں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی غیر ڈیلیور شدہ ڈگری کیلئے فارم۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈگری کیلئے اپلائی دو صورتوں میں ہوگی۔ پہلی صورت یہ کہ ڈگری آپکو موصول نہیں ہوئی یا واپس چلی گئی یا ڈاکخانہ میں کہیں گم ہوگئی تو اس کیلئے انڈر ٹیکنگ اپلائی ہوگی ۔اور دوسری صورت یہ کہ ڈگری آپ کو ملی لیکن وہ آپ سے کہیں گم ہوگئی ،تو اس صورت میں ڈوپلیکیٹ اپلائی ہوگی۔ ان دونوں میں اپلائی کا طریقہ بتایا گیا ہے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈگری/ PRC/ٹرانسکرپٹ دوبارہ موصول کرنے کیلئےکیسے اپلائی کریں
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈگری کیلئے اپلائی دو صورتوں میں ہوتی ہے۔ ایک یا تو ڈگری آپکو موصول نہیں ہوئی یا واپس چلی گئی اور دوسری یہ کہ ڈگری آپ کو ملی لیکن وہ آپ سے کہیں گم ہوگئی ،تو ان دونوں صورتوں میں اپلائی کا طریقہ الگ الگ ہے۔
1۔ڈگری موصول نہیں ہوئی ( کہیں ڈاک گم ہوگئی/واپس چلی گئی)
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈگری/ PRC/ٹرانسکرپٹ وغیرہ اگر آپ نے اپلائی کی ہوئی تھی اور وہ یونیورسٹی نے بھیج دی لیکن وہ آپ نے وصول نہیں کی یا واپس چلی جاتی ہے تو اسے دوبارہ موصول کرنے کیلئے آپ کواپلائی کرنا پڑے گا جس کا فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہے اسے ڈاون لوڈ کرلیں اور پُر کرکے یونیورسٹی بھیج دیں۔اور اس کے ساتھ جو ضروری کاغذات یا دستاویزات لگانی ہیں وہ یہ ہیں۔
ضروری کاغذات
1۔فارم
2۔اسٹام پیپر
3۔مصدقہ شناختی کارڈ کاپی
4۔فیس چالان
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ڈگری موصول نہ ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟
میرے علم کے مطابق، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ڈگری موصول نہ ہونے کی عام وجوہات یہ ہیں۔ عام طور پرڈگری موصول نہ ہونے کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں۔ جیسے
1 غلط جگہ یا پتہ یاغلط معلومات/ پرانا پتہ
2 نامکمل پتہ
3 ڈاک ترسیل عدم دستیابی وسائل /علاقہ
4 ڈاک ترسیل میں کوتاہی یا ڈاکیہ کی لاپرواہی
ڈپلیکیٹ PRC/ٹرانسکرپٹ کے لیے بیان حلفی/عہد نامہ
اسٹام پیپر پر جو متن یعنی بیان حلفی پرنٹ کروانا ہے وہ آپ کو فارم کے ساتھ دوسرا صفحہ پر موجود ہوگا وہ چھپائی کروائیں۔
نوٹ: مذکورہ بالا عہدہ نوٹری پبلک/اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ 20 روپے کے مہر والے کاغذ پر فراہم کیا جائے۔
2۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈگری موصول ہوئی پھر گم ہوگئی
اگر آپ پاکستان میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU) سے ڈپلیکیٹ ڈگری حاصل کرنے کے خواہاں ہیں، تو آپ کو ایک مخصوص طریقہ کار پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
AIOU سے ڈپلیکیٹ ڈگری حاصل کرنے کے اقدامات یہ ہیں:
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر سے ڈپلیکیٹ ڈگری درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔پھردرست معلومات کے ساتھ درخواست فارم کو احتیاط سے پُر کریں اور مطلوبہ دستاویزات منسلک کریں۔ پھرفیس ادا کریں عام طور پر ڈپلیکیٹ ڈگری کی ڈبل فیس ہوتی ہے۔ آپ AIOU کی ویب سائٹ چیک کر سکتے ہیں فیس کے ڈھانچے کے بارے میں ۔ اس کے بعد جب آپ درخواست فارم کو پُر کر لیں اور ضروری دستاویزات جمع کر لیں، تو انہیں AIOU میں بذریعہ ڈاک جمع کرائیں۔ ذاتی طور پر اپنی درخواست جمع کرانے کے لیے آپ کو یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس جانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
نوٹ: اپلائی کیلئے ہم سے بذریعہ وٹس ایپ لنک رابطہ کرسکتےہیں۔
مطلوبہ دستاویزات
1۔ سرٹیفکیٹ یاڈگری/ ڈپلومہ گم ہونے کی صورت میں ڈوپلیکیٹ کے حصول کے لیے فارم مکمل کر کے مطلوبہ دستاویزات اور جمع کردہ فیس کا بنک چالان لف کریں۔ درخواست فارم کے ساتھ، آپ کو درج ذیل دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت پڑےگی۔
2۔ سرٹیفکیٹ اڈگری / ڈپلومہ کی گمشدگی کی متعلقہ پولیس اسٹیشن کی طرف سے جاری کردہ اصل گمشدگی رپورٹ/FIRلف کریں۔
3۔ نمونه اخباری اشتہار برائے گمشدہ پرویژنل سرٹیفکیٹ /سرٹیفکیٹ /ڈگری / ڈپلومہ اصل لف کریں۔
4۔ بیان حلفی نمونہ برائے گمشدہ سر ٹیفکیٹ /ڈگری /سٹامپ پیپر پر جس کی مالیت 20 روپے ہو جو کہ نوٹری پبلک / اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ ہو اصل لف کریں۔
5۔ گمشدہ پرویژنل سرٹیفکیٹ سرٹیفکیٹ اڈگری / ڈپلومہ کی تصدیق شدہ کاپی لف کریں۔
6۔ سابقہ تعلیمی اسناد ( یعنی میٹرک ، ایف اے، بی اے، بی ایڈ اور ایم اے وغیرہ) کی تصدیق شدہ کاپی / کاپیاں منسلک کرناضروری ہیں۔
7۔ قومی شناختی کارڈ ( نادرہ) کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی لف کریں۔
8۔ ڈوپلیکیٹ پرویژنل سرٹیفکیٹ /ٹرانسکرپٹ کے لیے اسٹامپ پیپر نوٹری پبلک / اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ کی کاپی اور جمع کردہ فیس کا بنک چالان لف کریں۔
PRC/ٹرانسکرپٹ کے لیے انڈرٹیکنگ فارم
ڈپلیکیٹ PRC/ٹرانسکرپٹ /ڈگری /ڈپلومہ کے لیے فارم
مزیدمعلومات اس ویڈیو میں دیکھیں
0 Comments