وفاق المدارس 4سالہ کورس قدیم فاضلات کی 2- 2 سال وقفے والی دینی اسناد بنوانےکیلئے اپلائی کا مکمل طریقہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم ! السلام علیکم !اگرآپ کے پاس دو سال وقفہ والی اسناد نہ ہو تووقفہ والی کیسے حاصل کی جاسکتی ہے؟ کیونکہ HEC کی بنیادی شرائط میں کم از کم ایک ڈگری سے دوسری ڈگری کے درمیان دو سال کا وقفہ ہونا ضروری ہے۔ مطلب عامہ سے خاصہ تک کے درمیان دو سال کا وقفہ۔ خاصہ سے عالیہ پھرعالیہ سے عالمیہ تمام ڈگریوں کے درمیان دوسال کا وقفہ ضروری ہے۔لہذا اب میں آپ کو یہ بتاؤں گا آپ اپنی اسناد میں وقفہ کیسے کر سکتے ہیں؟
جنہوں نے 4 سالہ کورس کیا تھاان کی اسناد میں وقفہ نہیں ہے کیونکہ وہ ڈگری ملے کئی سال ہو گئے ہیں۔ یہاں پر دو سالہ وقفہ والی اسناد حاصل کرنے کے بارے مکمل معلومات دی گئی ہے جس میں فیس کا شیڈول، شرائط وضوابط، ضروری کاغذات اور داخلےکا طریقہ کار تمام معلومات کیلئے غورسے پڑھیں۔
وفاق المدارس کی2سال وقفے والی اسناد کاحصول
اگرچارسالہ قدیم فاضلات شہادۃ عالمیہ کی ڈگری معادلہ کروانا چاہتی ہیں یعنی مساوی/ برابری حاصل کرنا چاہتی ہوتوکیسے حاصل کریں گے اور HEC کی پالیسی کیا ہے؟ اور وفاق المدارس کا جو4سالہ کورس تھا قدیم فاضلات کیلئے اس کی 2- 2 سال وقفے والی دینی اسناد بنوانےکیلئے اپلائی کا مکمل طریقہ موجود ہے۔
وقفہ والی اسناد حاصل کرنے کاطریقہ
وفاق المدارس کے اسناد حاصل کرنے کے لئے آپ کو ایک اپلائی کے لئے فارم بھرنا ہوتا ہے۔ اس فارم میں آپ کو آپ کی تعلیمی تفصیلات اور دیگر ضروری معلومات فراہم کرنی ہوتی ہیں۔اس کےبعد وفاق المدارس والے آپ سے امتحان لیں گے۔ اگر آپ کی اس کورس سے پہلے میٹرک ہوئی ہوگی تو صرف ایک امتحان دینا ہوگا۔اگرمیٹرک نہیں کی یا بعد میں کی ہوتو پھر دو امتحان دیناہونگے۔
شرائط برائے معادلہ
وقفے کے لئے مختلف شرائط اور ضوابط ہوتے ہیں اور آپ کو ان شرائطوں اور ضوابط کا خیال رکھنا چاہئے۔کوائف برائےوفاق سے وقفہ والی اسناد کاحصول
وفاق المدارس نے ایک پالیسی دی ہے جس میں قدیم
فاضلات اس پر عمل کر کے وقفہ والی اسنادحاصل کر سکتے ہیں۔ جس کیلئےکچھ امتحان دینے پڑتے ہیں۔ امتحان
دینے کے بعد وقفہ والی اسنادحاصل کر سکتے ہیں۔
میٹرک طالبات
عامہ کورس کرنے سے پہلے میٹرک کیا تھا توصرف ایک امتحان جدید نصاب کے مطابق ہوگا
عمر20 کم از کم سال
امتحان وفاق کے سالانہ ،ضمنی امتحانات کے ساتھ منعقد ہوگا
فارم مکمل اور درست بھراہو
غیر میٹرک طالبات
عامہ کورس کے بعدمیٹرک کیایا میٹرک نہیں کیا۔ اس کیلئے دو امتحان ہونگے جو دوسال کے وقفے سےلئے جائیں گے۔
پہلے امتحان کے وقت عمرکم از کم 18سال
دوسراامتحان
پہلے اور دوسرے امتحان میں دو سال کا وقفہ ہو۔
عمر20 سال ہو۔
امتحان وفاق کے سالانہ ،ضمنی امتحانات کے ساتھ منعقد ہوگا
فارم مکمل اور درست بھراہو
ضروری کاغذات
میٹرک اورغیرمیٹرک کیلئےطریقے مختلف ہیں۔
میٹرک طالبات
تمام اصل اسناد
تمام اصل کشف الدرجات
شناختی کارڈ مصدقہ کاپی
میٹرک سند مصدقہ کاپی
فیس رسید اصل
غیر میٹرک طالبات
1۔ پہلے سال
تمام اصل اسناد
تمام اصل کشف الدرجات
شناختی کارڈ/ بےفارم مصدقہ کاپی
2۔ دوسرےسال
عالیہ نئی سندکی کاپی
فیس رسید اصل
شناختی کارڈ/ بےفارم مصدقہ کاپی
داخلہ فیس
دینی اسناد حاصل کرنے کے لئےداخلہ فیس جمع کرواناضروری ہے۔ آپ کو وفاق المدارس کی اس قوانین کے مطابق فیس دینی ہوگی۔
برائےمیٹرک طالبات 3000
برائےغیر میٹرک ، پہلا سال 2000 اور دوسرا سال 1500
داخلہ لینے کاطریقہ
داخلہ لینےکیلئے اپلائی کا فارم بھریں اور پھر اس کے ساتھ ضروری کاغذات لگا کر وفاق کے دفتر روانہ کردیں ۔منظوری ملنےکے بعد وہ آپ سے امتحان لیں گے۔اور پھر آپ کو تمام اسناد وقفے والی جاری کردیں گے۔اپلائی فارم ڈاونلوڈ کریں
👈 برائے میٹرک طالبات
👈 برائے غیر میٹرک طالبات سال اول کیلئے
👈 برائے غیر میٹرک طالبات سال دوم کیلئے
0 Comments