How to Get Missing Certificate / Result Card of wifaq ul madaris Shia, lahore, Pakistan

وفاق المدارس شیعہ پاکستان کی گمشده اسناد / رزلٹ کارڈ کے حصول کا طریقہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

  السلام علیکم ! وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے حوالے سے ڈگری یعنی دینی اسناد یا رزلٹ کارڈ گم ہو جائے تو وہ آپ دوبارہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں وفاق سے تاکہ اس کو استعمال کر سکیں یا آپ ضرورتوں کو پورا کرسکیں۔

وفاق المدارس شیعہ کی اسناد یا رزلٹ کارڈ اگر گم ہوجائے تو کیسے حاصل کریں

 میں آپ کو گم شدہ اسناد یا رزلٹ کارڈ کے حاصل کرنے کا طریقہ بتاؤں گا مکمل اپلائی کرنے کا طریقہ گم شدہ اسناد یا رزلٹ کارڈ کا طریقہ کارڈ کیا ہے فیس کتنی ہوگی اور کون کون سی چیزوں کی ضرورت پڑے گی کیسے آپ نے اپلائی کرنا ہے تو سب سے پہلے میں آپ کو اس کے متعلق بتاؤں گا اگر آپ وفاق المدارس کی سند آپ نے کوئی کورس وغیرہ حاصل کر رکھے ہیں تو آپ کے پاس تمام اسناد ہوں اس کے بعد آپ شہادۃ العالمیہ کی سند کو آپ معادلہ کروا لیں اس کے بعد آپ اس کو کسی بھی جگہ جہاں پر کوئی بھی اس لیول کی ڈگری یا سند استعمال ہوتی ہے یا ضرورت پڑتی ہے تو وہاں پر اس کو بھی آپ کو کام میں لاسکتے ہیں کیونکہ اس کی سند شادۃ العالمیہ یہ ماسٹر لیول ہے یعنی ایم اےعربی اور اسلامیات کی سند ہوتی ہے جو ماسٹر لیول کے برابر ہوتی ہے۔
 

اور اس کے علاوہ باقی اسناد بھی باقی لیول کے ایکوال (مساوی)  ہو جاتی ہیں لیکن ان کے لیے آپ کو معادلہ کروانا پڑے گا۔ تو معادلہ کے حوالے سے اگر ویڈیوز دیکھنا چاہیں تو لنک سےمکمل ویڈیوز آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اگر عامہ کی سند کو معادلہ کروانا ہے تو کیسے کروانا ہے کیا چیزوں کی ضرورت ہوگی خاصہ کی کروانا ہے عالیہ کی کروانا ہے عالمیہ کی کروانا ہے تو کیسے آپ کروائیں گے تو آپ دیکھ لیں۔

فیس شیڈول

  1.  فی سند اور رزلٹ فیس 1000 روپے
  2.  فقط سند 500 روپے
  3. فقط رزلٹ کارڈ 500 روپے

ضروری دستاویزات

1. فیس بذریعہ منی آرڈر بینک اکائونٹ بھیجنے کے بعد رسید
2. کسی بھی مدرسہ کے پرنسپل سے شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی
3. وفاق المدارس الشیعہ سے الحاق شدہ کوئی سے 2 مدارس کے پرنسپل حضرات / خواتین کی تصدیق
4. سند اوررزلٹ کارڈ کی فوٹو کاپی
5. گمشده اسناد / رزلٹ کارڈ کے حصول کا حلفی پیان 50 روپے

یہ پانچ جو ڈاکومنٹس ہیں  یہ آپ نے اکٹھے کرنی کے بعد پھر آپ نے  ان کو وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی دفتر  پتہ پر آپ نے ان کو بذریعہ ڈاک ارسال کرنے ہیں۔اس کے بعد وہ آپ کو جو بھی آپ کی چیز گم ہو گئی اس کی ڈوپلیکیٹ جاری کردیں گے ۔
اسکے بعد میں آپ کو اس بیان حلفی کا جو پیٹرن ہے یانمونہ (سیمپل) ہے وہ  آپ کو دکھا دیتا ہوں جو آپ نے اپنے اسٹام کے اوپر چھپوانا ہے۔

پتہ: مرکزی دفتر وفاق المدارس الشیعه پاکستان، جامعة المنتظر،ایچ بلاک، ماڈل ٹاؤن لاہور

 گمشده اسناد / رزلٹ کارڈ حصول کیلئے  بیان حلفی کا  پیٹرن یانمونہ (سیمپل) 

 بیان حلفی کا جو پیٹرن ہے یانمونہ (سیمپل) ہے وہ  آپ کو دکھا دیتا ہوں جو آپ نے اپنے اسٹام کے اوپر چھپوانا ہے یا چاہیں تو آپ اپنی مرضی کی تحریر خود  بنا / بنواسکتےہیں۔ یہ ضروری نہیں کہ جو میں دکھا رہا ہوں وہی آپ بنوائیں گے آپ اپنی مرضی سے کوئی بھی تحریر سے بنواسکتے ہیں۔ یہ ان کے لیے جو خود بیان حلفی بنانا چاہتے ہیں اس کی مدد لے سکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments